انٹرنیشنل مقابلہ قرأت میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے قراء کی پاکستان آمد شروع

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل مقابلہ قرأت میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے قراء کرام کی پاکستان آمد شروع ہو گئی ہے ۔چاڈ سے قاری احمت، سومالیہ سے قاری عبدالقادر ابدی وہاب ادن اور گھانا سے قاری ابوالمال سواللہ اسلام آباد پہنچ گئے۔وزارت مذہبی امور کے افسران نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔مقابلے میں شرکت کے لئے انٹرنیشنل ججز اور قراء کی آمد آج اور …

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل مقابلہ قرأت میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے قراء کرام کی پاکستان آمد شروع ہو گئی ہے ۔چاڈ سے قاری احمت، سومالیہ سے قاری عبدالقادر ابدی وہاب ادن اور گھانا سے قاری ابوالمال سواللہ اسلام آباد پہنچ گئے۔وزارت مذہبی امور کے افسران نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔مقابلے میں شرکت کے لئے انٹرنیشنل ججز اور قراء کی آمد آج اور کل جاری رہے گی۔

آج مصر سے انٹرنیشنل جج قاری الشیخ ڈاکٹر حمد اللہ حفیظ محمد ابرہیم، بحرین سے قاری حمزہ معیز احمد علی، اردن سے قاری احمد بکری حسن نواسرہ، فلسطین سے قاری نبیل محمد علی شریباطی، قازقستان سے قاری ییگل مان محمد، مالی سے قاری دیالو آمادو، برکینا فاسو سے قاری دیالو موسی، موریطانیہ سے قاری احمد احمد مسکے، کوموروس سے قاری عبداُو فضل الدین اسلام آباد پہنچیں گے۔وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام انٹرنیشنل مقابلہ قرآت 24 تا 27 نومبر اسلام آباد میں جاری رہے گا۔

 

مزید خبریں