اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے 8 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی حمایت یافتہ …
محسن نقوی کا بنوں میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے 8 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،فتنہ الہندوستان اور انکے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








