عوامی مسائل ،بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،سید یوسف رضا گیلانی

ملتان۔ 22 نومبر (اے پی پی):رکن پنجاب اسمبلی کامران عبداللہ مڑل نے اپنی رہائش گاہ پر قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں اہم سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ظہرانے کے دوران حلقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، جاری اور ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی انتخابات اور گراس روٹ لیول پر حکومتی اقدامات …

ملتان۔ 22 نومبر (اے پی پی):رکن پنجاب اسمبلی کامران عبداللہ مڑل نے اپنی رہائش گاہ پر قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں اہم سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ظہرانے کے دوران حلقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، جاری اور ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی انتخابات اور گراس روٹ لیول پر حکومتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ عوام کی فلاح و بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور متعلقہ اداروں کو تیزی سے کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کی رفتار کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف مل سکے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں کی حالت اور صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے نئے منصوبے بھی زیر غور ہیں جن پر جلد عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کی حکمت عملی پر بات کی۔اس موقع پر سابق ایم پی اے سید احمد مجتبی گیلانی، سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی اور دیگر معززین شریک تھے۔

 

مزید خبریں