ملتان۔ 22 نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کاروباری و سماجی شخصیت خواجہ شعیب الحسن کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے خواجہ شعیب الحسن کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہلِ …
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خواجہ شعیب الحسن کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
ملتان۔ 22 نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کاروباری و سماجی شخصیت خواجہ شعیب الحسن کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے خواجہ شعیب الحسن کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔
اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خان خاکوانی، مخدوم صلاح الدین گیلانی، سابق کمشنر محمد علی گردیزی، سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔








