وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا مظفر آباد میں یوم تکبیر ورکرز کنونشن سے خطاب

مظفر آباد 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ 28مئی کا دن گواہ ہے کہ نواز شریف کو نہ کوئی خرید سکتا اور نہ کوئی جھکا سکتا ہے، ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ وہ لیڈر ہی کرسکتا ہے جو بہادر، جراتمند اور سچا ہو، انہوں نے ملک کی عزت اور وقار کی راہ میں کسی رکاوٹ اور لالچ کو حائل نہیں ہونے …

مظفر آباد 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ 28مئی کا دن گواہ ہے کہ نواز شریف کو نہ کوئی خرید سکتا اور نہ کوئی جھکا سکتا ہے، ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ وہ لیڈر ہی کرسکتا ہے جو بہادر، جراتمند اور سچا ہو، انہوں نے ملک کی عزت اور وقار کی راہ میں کسی رکاوٹ اور لالچ کو حائل نہیں ہونے دیا، نواز شریف کی دولت پاکستان کے عوام ہیں اور اس ملک کے عوام نواز شریف کے وقار کا اسی طرح دفاع کریں گے جس طرح انہوں نے 6 ایٹمی دھماکے کرکے قوم کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا، عمران خان 2018 کا انتخاب تو ابھی دور کی بات ہے عوام آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں ووٹ کے ذریعے تم سے انتقام لیں گے اور جھوٹے الزامات کی سیاست کو دفن کر دیں گے، سڑکوں پر آنے والے ہمیں نہیں پاکستان کے عوام کو سزا دیں گے اور عوام خود ان کو مسترد کردیں گے، اگرکوئی احتساب چاہتا ہے تو پاکستان کے آئین میں طریقہ درج ہے ،

مزید خبریں

Leave a Reply