ملتان۔ 23 نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں اتوار کے روز ملک ارشد مہے کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں قائم مقام صدر نے خصوصی شرکت کی۔ظہرانے کے موقع پر حلقے کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ شرکاء نے حلقے کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سماجی صورتحال پر قائم مقام صدر سے تفصیلی …
عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہر سطح پر فعال بنایا جا رہا ہے، یوسف رضا گیلانی

مزید خبریں
ملتان۔ 23 نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں اتوار کے روز ملک ارشد مہے کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں قائم مقام صدر نے خصوصی شرکت کی۔ظہرانے کے موقع پر حلقے کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
شرکاء نے حلقے کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سماجی صورتحال پر قائم مقام صدر سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہر سطح پر فعال بنایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سجادہ نشین دربار حضرت موسیٰ پاک شہید سید ابو الحسن گیلانی سمیت دیگرمعزز شخصیات بھی موجود تھیں۔








