نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا وزارت خارجہ میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کے سالانہ چیریٹی بازار کا افتتاح ، منتظمین کی سماجی خدمت کے عزم کو سراہا

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پی ایف او ڈبلیو اے) کے سالانہ چیریٹی بازار کا افتتاح کیا اور منتظمین کی سماجی خدمت کے عزم کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو ایکس پر جاری پوسٹ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں پی ایف …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پی ایف او ڈبلیو اے) کے سالانہ چیریٹی بازار کا افتتاح کیا اور منتظمین کی سماجی خدمت کے عزم کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو ایکس پر جاری پوسٹ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں پی ایف او ڈبلیو اے کی خدمت، معاشرتی شمولیت اور انسانیت دوست مقاصد کے لیے عرصہ دراز سے وابستگی کے جذبے کی تعریف کی۔

انہوں نے پاکستان بھر میں پسماندہ طبقات کی حمایت سمیت سماجی بہبود کے لیے فارن سروس برادری، ڈپلومیٹک کور، رضاکاروں اور پی ایف او ڈبلیو اے قیادت کی لگن اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے دنیا بھر کی مختلف ثقافتوں اور کھانوں کی نمائش کرنے والے پررونق سٹالوں کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے اس خصوصی تقریب کے کامیاب انعقاد پر پی ایف او ڈبلیو اے کو مبارکباد دی اوراس موقع پر تمام شرکاء کے لیے خوشگوار اور بامقصد تجربے کی تمنا کی۔

مزید خبریں