ملتان ۔23نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے مزار پر حاضری دی اور مزار کی توسیع کے سلسلے میں جاری منصوبے میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔مزار اور مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حمید سندھو سے منصوبے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق …
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے مزار پر حاضری ،مزار کی توسیع کے سلسلے میں جاری منصوبے میں تیزی لانے کی ہدایت

مزید خبریں
ملتان ۔23نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے مزار پر حاضری دی اور مزار کی توسیع کے سلسلے میں جاری منصوبے میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔مزار اور مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حمید سندھو سے منصوبے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے برآمدے کو مرکزی مزار کے ڈھانچے میں شامل کرنے اور مسجد کی تعمیر کے آغاز سمیت تمام توسیعی کام جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام مراحل میں تکنیکی ماہرین کی خدمات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کام اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مزار کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حمید سندھو نے قائم مقام صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ توسیعی منصوبے پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔اس موقع پر سجادہ نشین سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی، سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی، ڈاکٹر جاوید صدیقی، محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر سید ایاز الحسن گیلانی اور سید فیاض الحسن گیلانی بھی موجود تھے۔








