لاہور۔23نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مسقط میں سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح اور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی پذیرائی کی ہے۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ …
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے عالمی ٹائٹل جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد، کھلاڑیوں کی پذیرائی

مزید خبریں
لاہور۔23نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مسقط میں سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح اور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی پذیرائی کی ہے۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں ۔








