پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چھ رکنی وفد کی اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام سے ملاقات ، برآمدات بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) کے چھ رکنی وفد نے اتوار کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر حکام سے ملاقات کی اور برآمدات بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے قالین کی برآمدات سے متعلق مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور ملک سے برآمدات بڑھانے کے لیے ان کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ اسٹیٹ …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) کے چھ رکنی وفد نے اتوار کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر حکام سے ملاقات کی اور برآمدات بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے قالین کی برآمدات سے متعلق مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور ملک سے برآمدات بڑھانے کے لیے ان کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین میاں عتیق الرحمان، پیٹرن انچیف عبداللطیف ملک، سینئر ممبران عثمان اشرف، شاہد حسن شیخ، نعیم کھوکھر اور محمد نعیم ساجد شامل تھے۔

وفد نے اسٹیٹ بینک پر زور دیا کہ وہ تمام کمرشل بینکوں کو نئی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہی سیشن منعقد کرنے کی ہدایات جاری کرے تاکہ نہ صرف برآمد کنندگان بلکہ بینک کے عملے کو بھی مناسب طریقے سے آگاہ کیا جاسکے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے وفد کو یقین دلایا کہ ملاقات کے دوران جن مسائل کو اجاگر کیا گیا ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

دریں اثنا ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا کہ ہاتھ سے بنے ہوئے کارپٹ انڈسٹری کے مسائل کے حل اور برآمدات میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر طورخم بارڈر سے متعلق امور اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

مزید خبریں