ہری پور،حلقہ این اے 18 ضمنی انتخاب،(ن) لیگ کے اُمیدوار بابر نواز خان ایک لاکھ 63ہزار996 ووٹ لیکر کامیاب

ہری پور۔ 24 نومبر (اے پی پی):ہری پور۔ 24 نومبر (اے پی پی):حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے اُمیدوار بابر نواز خان 163,996 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کے مطابق تمام 602 پولنگ سٹیشنز سے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار بابر نواز خان نے 163,996 ووٹ حاصل کر کے …

ہری پور۔ 24 نومبر (اے پی پی):ہری پور۔ 24 نومبر (اے پی پی):حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے اُمیدوار بابر نواز خان 163,996 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کے مطابق تمام 602 پولنگ سٹیشنز سے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار بابر نواز خان نے 163,996 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ہے

،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق آزاد اُمیدوار شہرناز عمر ایوب 120,220 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار اسد عثمان 12723 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں،حلقے میں کل 7,53,944 رجسٹرڈ ووٹرز تھے،ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے 602 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے

،سرکاری نتائج کے مطابق کل 317,342 ووٹ پول ہوئے جن میں سے 7826 ووٹ گنتی سے خارج ہوئے جبکہ ووٹ ڈالنے کی شرح 42.09فیصد رہی ہے۔

مزید خبریں