وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد، کھلاڑیوں کی پزیرائی

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی پزیرائی کی ہے۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی پزیرائی کی ہے۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی، ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پر لائق تحسین ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

مزید خبریں