کرائم تھرلر فلم "ججی” کو بین الاقوامی سطح پر بڑی پذیرائی حاصل

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):فلم فیسٹیول میں اول آنے والی کرائم تھرلر فلم "ججی" کو بین الاقوامی سطح پر بڑی پذیرائی حاصل ہوگئی۔ فلم کو ایمازون پرائم کے بینر تلے امریکا اور برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فلم کی انٹرنیشنل فورم پر پذیرائی کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر حبیب شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی کامیابیوں اور …

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):فلم فیسٹیول میں اول آنے والی کرائم تھرلر فلم "ججی” کو بین الاقوامی سطح پر بڑی پذیرائی حاصل ہوگئی۔ فلم کو ایمازون پرائم کے بینر تلے امریکا اور برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فلم کی انٹرنیشنل فورم پر پذیرائی کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر حبیب شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی کامیابیوں اور کاوشوں کو اجاگر کرنے میں فلم ساز اداروں اور ڈرامے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرائم موضوعات پر معیاری اور سبق آموز فلمیں بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔گزشتہ سال پنجاب پولیس نے کرائم تھیم پر نجی فلم ساز اداروں کے درمیان فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا جس میں فلم”ججی” کو بہترین کہانی سمیت تمام کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن دی گئی تھی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فلم ایک سیریل کلر کے ہاتھوں لرزہ خیز قتل اور پولیس کی محنت طلب تفتیش کے ذریعے اس کی گرفتاری کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں پولیس تفتیش کے مختلف زاویوں اور دورانِ تفتیش پیش آنے والے حالات کو حقیقت کے قریب تر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فلم "ججی” عالمی اور قومی سطح پر بھی متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے۔

مزید خبریں