ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی خصوصی معاونت سے ہوشاب میں نادرا آفس دوبارہ فعال

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی خصوصی معاونت سے ہوشاب میں نادرا آفس کی تزئین و آرائش مکمل کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا ۔10 مئی 2025 کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ہوشاب میں نادرا آفس کو جلا دیا تھا ۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے عوام کی سہولت اور ترقی پر براہِ راست حملہ کیا۔ ایف سی بلوچستان نے …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی خصوصی معاونت سے ہوشاب میں نادرا آفس کی تزئین و آرائش مکمل کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا ۔10 مئی 2025 کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ہوشاب میں نادرا آفس کو جلا دیا تھا ۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے عوام کی سہولت اور ترقی پر براہِ راست حملہ کیا۔

ایف سی بلوچستان نے عوامی مشکلات کے پیش نظر ہوشاب میں دہشت گردی سے متاثرہ دفتر کی فعالی میں اہم کردار ادا کیا ۔نادرا آفس کی بحالی کے بعد مقامی آبادی کے لئے شناختی کارڈ، ب فارم اور دیگر اہم سہولیات بلا تعطل دستیاب ہیں۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے نادرا آفس کی بحالی نے دہشت گردی کا بیانیہ ناکام بنا دیاہے ۔عوام نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیاہے۔دہشت گردی کے باوجود ایف سی کا عوامی خدمت کا جذبہ عوامی اعتماد اور ریاستی رٹ کا واضح ثبوت ہے۔

مزید خبریں