سیالکوٹ، گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت اپنے حصے کی رقم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں یکم دسمبر تک توسیع

سیالکوٹ ۔ 24 نومبر (اے پی پی):گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت اپنے حصے کی رقم جمع کروانے کی تاریخ میں یکم دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے (آج )پیر کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت اپنے حصے کی رقم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں یکم دسمبرتک توسیع کرکے قرعہ اندازی میں …

سیالکوٹ ۔ 24 نومبر (اے پی پی):گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت اپنے حصے کی رقم جمع کروانے کی تاریخ میں یکم دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے (آج )پیر کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت اپنے حصے کی رقم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں یکم دسمبرتک توسیع کرکے قرعہ اندازی میں ٹریکٹرز کیلئے منتخب کسانوں کو آخری موقع فراہم کیا جارہا ہے اور اب حتمی تاریخ میں مزید کسی قسم کی توسیع ہرگز نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جن کسانوں کے قرعہ اندازی کے ذریعے ٹریکٹرز نکلے ہیں وہ یکم دسمبر تک اپنے حصہ کی رقم بینک آف پنجاب میں جمع کرادیں اور جو لوگ رقم جمع نہ کرائیں گے ان کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے گی۔