عالمی مقابلہ حسن قرأت،قرآن حکیم مکمل ضابطہ حیات ہے،سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے کہا ہے کہ قرآن حکیم مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت کا انعقاد پاکستان کے لئے بڑی سعادت ہے ۔ پیر کو عالمی مقابلہ حسن قرأت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مقابلہ حسن قرأت کا یہ اجتماع انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس کی اہمیت …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے کہا ہے کہ قرآن حکیم مکمل ضابطہ حیات ہے ۔

پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت کا انعقاد پاکستان کے لئے بڑی سعادت ہے ۔ پیر کو عالمی مقابلہ حسن قرأت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مقابلہ حسن قرأت کا یہ اجتماع انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس کی اہمیت کی سب سے بڑی وجہ قرآن حکیم ہے ۔

یہ اللہ کی آخری کتاب ہے جو مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اس مقابلہ کے انعقاد کے حوالے سے جن جن شخصیات نے وزارت مذہبی امور کی معاونت کی ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس مقابلہ میں دنیا کے 40 ممالک سے قرا ٓحضرات شریک ہیں ۔ یہ اپنی نوعیت کا پاکستان میں پہلا پروگرام ہے ۔ انشاء اب یہ سلسلہ جاری رہے گا اور قرآن حکیم کی خدمت کے حوالے سے یہ پروگرام جاری رہیں گے ۔

مزید خبریں