اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان شاہینز کی بنگلہ دیش اے کے خلاف شاندار جیت پر دلی مبارکباد پیش کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی لگن اور ٹیم ورک کو سراہا اور کہا کہ ان کی کارکردگی نے دنیا کو متاثر کیا ہے۔ سید یوسف …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان شاہینز کی بنگلہ دیش اے کے خلاف شاندار جیت پر دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان شاہینز کی بنگلہ دیش اے کے خلاف شاندار جیت پر دلی مبارکباد پیش کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی لگن اور ٹیم ورک کو سراہا اور کہا کہ ان کی کارکردگی نے دنیا کو متاثر کیا ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان کی کامیابی قومی کرکٹ کے اچھے کھیل کی نشان دہی کرتی ہے اور یہ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار محنت اور ٹیم کی بہترین تیاری کا ثبوت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں کی فائنل میں فتح نے نہ صرف کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے بلکہ پاکستان کے نام ٹائٹل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی مسلسل محنت اور پختہ عزم کو کامیابی کی اصل وجہ قرار دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی یہ کامیابی ملک میں کرکٹ کے فروغ کی مضبوط بنیاد قائم کرے گی جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے۔








