مکئی کو گندم میں ملا کر استعمال کرنے سےغذائیت کی کمی کا پائیدار حل نکالنے میں مدد مل سکتی ہے، ماہرین زراعت

فیصل آباد۔ 24 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا ہےکہ مکئی کی مارکیٹنگ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اس سے وابستہ انڈسٹری قائم کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کی مکینیکل ہارویسٹنگ یقینی بنانے کے لئے چھوٹے کاشتکاروں کی مدد کرنی چاہئے تاکہ اس میں موجود نمی کودھوپ کی بجائے مشینی برداشت کے ذریعے خشک کر کے وقت اور سرمایہ کی …

فیصل آباد۔ 24 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا ہےکہ مکئی کی مارکیٹنگ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اس سے وابستہ انڈسٹری قائم کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کی مکینیکل ہارویسٹنگ یقینی بنانے کے لئے چھوٹے کاشتکاروں کی مدد کرنی چاہئے تاکہ اس میں موجود نمی کودھوپ کی بجائے مشینی برداشت کے ذریعے خشک کر کے وقت اور سرمایہ کی بچت کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مکئی کو عمومی طور پر پولٹری اور لائیوسٹاک فیڈ کے ساتھ ساتھ سٹارچ کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم اگر اسے گندم کے آٹے میں شامل کرکے انسانی غذا کا حصہ بنا دیا جائے تو عوام کی غذائی ضروریات اور غذائیت کی کمی کا پائیدار حل نکالنے میں مدد مل سکتی ہے۔