اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔واپڈا کی طرف سے سلمان منصور پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹر معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہا جس کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر اور لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جسٹس ارشد حسین …
وفاقی آئینی عدالت ، نئی گج ڈیم کی لاگت اور تاخیرکے حوالے سے واپڈا اور کنٹریکٹر کو مذاکرات کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔واپڈا کی طرف سے سلمان منصور پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹر معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہا جس کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر اور لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جسٹس ارشد حسین شاہ نے ریمارکس دیئے کہ دونوں فریقین کو بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر بات چیت سے معاملہ حل نہ ہوا تو عدالت فیصلہ کرے گی۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔








