اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ا یف جی ای ایچ اے) کے خلاف بڑھتی ہوئی بدانتظامی اور عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی ازخود تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سربراہی میں ایک خصوصی معائنہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق معائنہ ٹیم بدھ، 26 …
وفاقی محتسب کی انکوائری ٹیم 26 نومبر کوا یف جی ای ایچ اے کا دورہ کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ا یف جی ای ایچ اے) کے خلاف بڑھتی ہوئی بدانتظامی اور عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی ازخود تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سربراہی میں ایک خصوصی معائنہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق معائنہ ٹیم بدھ، 26 نومبر کو ایف جی ای ایچ اے اسلام آباد کا دورہ کرے گی، جہاں وہ موقع پر موجود شہریوں اور کسٹمرز کی شکایات سننے کے ساتھ ساتھ اتھارٹی کی انتظامیہ سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم اتھارٹی کے انتظامی نظام، عوامی سہولیات اور شکایات کے حل کے طریقۂ کار کا بھی تفصیلی جائزہ لے گی۔وفاقی محتسب کی جانب سے یہ اقدام عوامی مسائل کے فوری حل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔








