معروف شاعرہ پروین شاکر کی 73ویں سالگرہ منائی گئی

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):معروف شاعرہ پروین شاکر کی 73ویں سالگرہ منائی گئی۔ پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے انگریزی ادب اور لسانیات کے علاوہ ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ پروین شاکر اردو شاعری میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کے مانند تھیں، انہیں بہت کم عرصے میں پاکستان اور بیرون ملک بے پناہ شہرت ملی، پروین شاکرنے …

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):معروف شاعرہ پروین شاکر کی 73ویں سالگرہ منائی گئی۔ پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے انگریزی ادب اور لسانیات کے علاوہ ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

پروین شاکر اردو شاعری میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کے مانند تھیں، انہیں بہت کم عرصے میں پاکستان اور بیرون ملک بے پناہ شہرت ملی، پروین شاکرنے زندگی کے تجربات کو نہایت خوبصورتی سے لفظوں میں ڈھالا۔خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہِ تمام ان کے مشہور مجموعہ کلام ہیں، پروین شاکر کی پہلی کتاب خوشبو کو آدم جی ایوارڈ ملا، حکومت پاکستان نے پروین شاکر کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا۔

مزید خبریں