وفاقی آئینی عدالت میں 22 دسمبر تا 4 جنوری موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک بند رہے گی۔ عدالت کا باقاعدہ کام 5 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوگا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ انتظامی امور اور ضروری کاغذات کی کارروائیاں جاری رہ سکیں۔ مزید برآں، عدالت نے بتایا …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک بند رہے گی۔ عدالت کا باقاعدہ کام 5 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوگا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ انتظامی امور اور ضروری کاغذات کی کارروائیاں جاری رہ سکیں۔

مزید برآں، عدالت نے بتایا ہے کہ تعطیلات کے دوران ارجنٹ نوعیت کے کیسز اور دیگر فکسڈ مقدمات کی 8 سماعتیں بھی کی جائیں گی، جن کی تاریخیں بعد ازاں جاری کی جائیں گی۔وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے یہ اقدامات اہم نوعیت کے مقدمات کی فوری سماعت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں