نسٹ کمیونٹی سروسز کلب کے رضاکاروں کا ایچ ایس ایف فیملی ہوم کا دورہ

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کمیونٹی سروسز کلب کے رضاکاروں نے ایچ ایس ایف فیملی ہوم کا دورہ کیا جہاں بچوں کے لئے ری سائیکلنگ کے موضوع پر خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ دورے کے دوران رضاکاروں نے بچوں کو ماحول دوست طرزِ زندگی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے مختصر لیکچر دیا، مختلف تخلیقی سرگرمیاں کرائیں اور مشہور اینیمیٹڈ فلم “دی …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کمیونٹی سروسز کلب کے رضاکاروں نے ایچ ایس ایف فیملی ہوم کا دورہ کیا جہاں بچوں کے لئے ری سائیکلنگ کے موضوع پر خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

دورے کے دوران رضاکاروں نے بچوں کو ماحول دوست طرزِ زندگی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے مختصر لیکچر دیا، مختلف تخلیقی سرگرمیاں کرائیں اور مشہور اینیمیٹڈ فلم “دی لورآکس” کی خصوصی سکریننگ بھی پیش کی۔

بچوں نے سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ رضاکاروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سیشن نہ صرف بچوں میں ماحولیات سے متعلق آگاہی بڑھاتے ہیں بلکہ انہیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ خوشی اور تخلیقی اظہار کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں