راولپنڈی۔24نومبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کے دوران 1714 شہریوں کے کوائف درج کئے گئے اور 9 غیر قانونی مقیم افغانیوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشنز تھانہ نصیر آباد، صدر واہ، پیرودھائی، گنجمنڈی، سٹی، وارث خان، بنی، نیو ٹاؤن، صادق آباد، رتہ امرال، چونترہ، مندرہ …
نیشنل ایکشن پلان، ضلع بھر میں پولیس کا سرچ آپریشن، 1714 افراد کے کوائف درج، 9 غیر قانونی مقیم افغان شہری گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی۔24نومبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کے دوران 1714 شہریوں کے کوائف درج کئے گئے اور 9 غیر قانونی مقیم افغانیوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشنز تھانہ نصیر آباد، صدر واہ، پیرودھائی، گنجمنڈی، سٹی، وارث خان، بنی، نیو ٹاؤن، صادق آباد، رتہ امرال، چونترہ، مندرہ اور صدر بیرونی کے علاقوں میں کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 913 گھر، 758 دکانیں، 32 ہوٹل، 3 ہاسٹل چیک کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 1714 افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔سرچ آپریشنز کے دوران آٹھ نو غیر قانونی مقیم افغان باشندے حراست میں لیے گئے۔اسی طرح 3 کباڑ خانے، 2 ہاسٹل، 1 بس؍ٹرک اسٹینڈ اور متعدد کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کوائف درج نہ کروانے پر 9 مقدمات درج کیے گئے۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا، جرائم کی بیخ کنی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔








