بارانی زرعی یونیورسٹی میں این سی آئی بی کے زیر اہتمام پہلی ورلڈ اے ایم آر آگاہی مہم کا انعقاد

راولپنڈی۔24نومبر (اے پی پی):نیشنل سینٹر آف انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی (این سی آئی بی)، پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی جانب سے پہلی ورلڈ اینٹی مائیکروبیئل ریزسٹنس (اے ایم آر) آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے ممتاز ماہرین، سائنس دانوں اور طلبہ نے شرکت کی۔ مہم کا مقصد اینٹی مائیکروبیئل ریزسٹنس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور عوام میں …

راولپنڈی۔24نومبر (اے پی پی):نیشنل سینٹر آف انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی (این سی آئی بی)، پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی جانب سے پہلی ورلڈ اینٹی مائیکروبیئل ریزسٹنس (اے ایم آر) آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے ممتاز ماہرین، سائنس دانوں اور طلبہ نے شرکت کی۔ مہم کا مقصد اینٹی مائیکروبیئل ریزسٹنس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور عوام میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

مہم کا موضوع "ابھی اقدام کریں، ہمارا حال محفوظ رکھیں، ہمارا مستقبل محفوظ بنائیں: اینٹی مائیکروبیئل ریزسٹنس کے خلاف ون ہیلتھ اپروچ کے ذریعے مؤثر جدوجہد” تھا ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی، پروفیسر ڈاکٹر قمرالزّمان تھے، جبکہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان اور آئی آئی ایچ آئی آر کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے مہمانِ اعزاز کے طور پر شرکت کی۔

تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں، طبی اور تحقیقی اداروں کے نمائندگان اور بڑی تعداد میں طلبہ نے بھی حصہ لیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے اینٹی مائیکروبیئل ریزسٹنس کے بڑھتے ہوئے خطرے پر قابو پانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی مائیکروبیئل ریزسٹنس خاموشی سے دنیا کے سب سے بڑے عالمی صحت کے خطرات میں شامل ہو رہا ہے۔

اگر آج اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلیں ایسے دور کا سامنا کریں گی جہاں معمولی انفیکشنز کا علاج بھی مشکل ہوگا اور چھوٹے زخم بھی جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔مقررین و ماہرین نے مہم کے دوران اینٹی مائیکروبیئل ریزسٹنس کے خطرات اور اسے کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زونوٹک بیماریوں کی منتقلی، اینٹی بائیوٹکس کے بے جا استعمال اور انسان، جانور اور ماحول کی صحت کے باہمی تعلقات کے تناظر میں ون ہیلتھ اپروچ کی افادیت کو اجاگر کیا۔

شرکاء نے کلیدی سیشنز، ماہرین کی پینل گفتگو اور اے ایم آر پر مبنی پوسٹر مقابلے میں بھی حصہ لیا، جہاں نئے خیالات اور حکمتِ عملیاں پیش کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان کی قیادت میں آگاہی واک منعقد کی گئی، جس میں شرکاء نے معلوماتی پلے کارڈز اٹھا کر اینٹی بائیوٹکس کے ذمہ دارانہ استعمال، انفیکشن سے بچاؤ اور مربوط قومی اقدامات کی ترغیب دی۔

مزید خبریں