اسلام آباد پولیس کا تھانہ انڈسٹر یل ایر یا، تھا نہ سیکر ٹر یٹ اور تھا نہ رمنا کی حدود میں گرینڈ سرچ آپریشن

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے تھانہ انڈسٹر یل ایر یا، تھا نہ سیکر ٹر یٹ اور تھا نہ رمنا کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 418 افراد،108 گھروں، 38دکا نیں، سات ہا سٹلز، 10ہو ٹلز، 34 گاڑیوں اور101 موٹرسائیکلوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 17 مشکوک افراد کوتھانہ جا ت بھی منتقل کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے تھانہ انڈسٹر یل ایر یا، تھا نہ سیکر ٹر یٹ اور تھا نہ رمنا کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 418 افراد،108 گھروں، 38دکا نیں، سات ہا سٹلز، 10ہو ٹلز، 34 گاڑیوں اور101 موٹرسائیکلوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 17 مشکوک افراد کوتھانہ جا ت بھی منتقل کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قا ضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے،سرچ آپریشن کے دوران418افراد،108 گھروں، 38دکا نیں،سات ہا سٹلز، 10ہو ٹلز، 34 گاڑیوں اور101 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 17 مشکوک افراد کوتھانہ جا ت بھی منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15″ پر فوری اطلاع دیں۔

مزید خبریں