دوسری نیشنل ٹورازم ایوارڈز آف ایکسی لینس کی تقریب 2 دسمبر کو منعقد ہوگی

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) اور ڈسکور پاکستان کے اشتراک سے دوسری نیشنل ٹورازم ایوارڈز آف ایکسی لینس کی تقریب 2 دسمبر 2025ء کو منعقد ہوگی۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ تقریب کا مقصد ملکی سیاحت اور ہاسپٹیلٹی انڈسٹری میں انفرادی ، تنظیمی اور اجتماعی سطح پر کی جانے والی غیرمعمولی کاوشوں کا اعتراف اور سیاحت کی اہمیت اور اس …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) اور ڈسکور پاکستان کے اشتراک سے دوسری نیشنل ٹورازم ایوارڈز آف ایکسی لینس کی تقریب 2 دسمبر 2025ء کو منعقد ہوگی۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ تقریب کا مقصد ملکی سیاحت اور ہاسپٹیلٹی انڈسٹری میں انفرادی ، تنظیمی اور اجتماعی سطح پر کی جانے والی غیرمعمولی کاوشوں کا اعتراف اور سیاحت کی اہمیت اور اس کی سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ تقریب میں 25 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ یہ ایوارڈز سیاحت کے شعبے میں جدت کے فروغ اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نمایاں اور بااعتماد پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں