ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا تھانہ بنی گا لہ کا دورہ ،،ریکارڈ روم اور حوالات سمیت مختلف سیکشن کا معائنہ

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے تھانہ بنی گا لہ کا دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ روم اور حوالات سمیت تھانہ جات کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی،تھانہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹندنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا نےشہر یو ں سےملاقات …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے تھانہ بنی گا لہ کا دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ روم اور حوالات سمیت تھانہ جات کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی،تھانہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹندنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا نےشہر یو ں سےملاقات کر کے ان کے کے مسائل دریافت کئے اور درپیش مسائل کے حل کے لئے احکا ما ت جا ری کئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تھانہ میں آ نے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خصوصاً بزرگ شہر یو ں، عورتو ں اور بچوں کے سا تھ نا روا سلوک یاغیر مناسب رویہ ہر گز برداشت نہیں کیاجا ئے گا۔ انہوں نے پولیس افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر اور ان کو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

مزید خبریں