اسلام آباد میں چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کا رکن گرفتار، چار مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تھانہ کر اچی کمپنی پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمدکرلئے، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج کر لئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطا بق تھانہ کر …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تھانہ کر اچی کمپنی پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمدکرلئے، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج کر لئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطا بق تھانہ کر اچی کمپنی پولیس نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے لاکھو ں روپے مالیت کے چار مسروقہ موٹرسائیکل بر آمد لئے گئے۔

ملزم کی شنا خت عبدالقاسم کے نام سے ہو ئی ہے، گرفتارملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے تھا نہ کر اچی کمپنی اور ملحقہ علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیاہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق نے کہا کہ اسلام آ باد میں موٹرسائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کر یک ڈائون جاری رکھا جا ئے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

 

مزید خبریں