زونگ فور جی اور جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی پسماندہ طبقات کو مفت طبی سہولیات فراہمی کے لئے شراکت داری

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور صحت کی جامع پالیسی کو مضبوط بناتے ہوئے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ کراچی میں پسماندہ اور ضرورت مند افراد کے لئے جدید ترین تشخیصی سہولیات کی مکمل طور پر مفت فراہمی میں معاونت کی جا سکے۔ پیر کو یہاں جاری اعلامیہ …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور صحت کی جامع پالیسی کو مضبوط بناتے ہوئے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ کراچی میں پسماندہ اور ضرورت مند افراد کے لئے جدید ترین تشخیصی سہولیات کی مکمل طور پر مفت فراہمی میں معاونت کی جا سکے۔

پیر کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ابتدائی طبی تشخیص کی لاگت پاکستان کے شعبہ صحت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، زونگ فورجی اس تعاون کے ذریعے میڈیکل ٹیسٹوں کی لاگت برداشت کر کے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کو طبی ٹیسٹوں تک رسائی بڑھانے کے قابل بنا رہا ہے۔ یہ اقدام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وہ افراد جو سکریننگ کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے اب بالکل مفت، درست اور قابلِ اعتماد تشخیصی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔مفت تشخیصی سہولیات میں مکمل خون کی جانچ (سی بی سی)، ایچ بی اے ون سی، گردوں اور جگر کے فنکشن ٹیسٹ (آر ایف ٹی/ ایل ایف ٹی) وغیرہ شامل ہونگے۔

یہ ٹیسٹ خون کی کمی، ذیابیطس، انفیکشن اور دائمی امراض کی بروقت تشخیص اور مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بروقت تشخیص نہ ہو پانے والی بیماریوں کے علاج میں انتہائی اہم ہیں۔ زونگ کی ہیڈ آف سٹریٹیجی، کمیونیکیشنز اینڈ سسٹین ابیلیٹی نبیلہ یزدانی نے اس شراکت داری کے حوالہ سے کہا ہے کہ معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی کبھی بھی مالی رکاوٹوں کی وجہ سے محدود نہیں ہونی چاہئے۔

جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم محروم طبقات کو مفت اور قابلِ اعتماد تشخیصی سہولیات کے ذریعے اپنی صحت کا ذمہ خود لینے کے قابل بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان بھر میں جامع ترقی اور حقیقی اثرات پیدا کرنے کے لئے جدت اور شراکت داریوں کے استعمال کے حوالے سے زونگ کے عزم کا ثبوت ہے۔یہ تعاون صحت کی ضروری سہولیات تک منصفانہ رسائی کو ممکن بنا کر اور محروم طبقات کے لئے با معنی معاونت فراہم کر کے پائیدار اثرات پیدا کرنے کے حوالے سے زونگ کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید خبریں