گندم کے آٹے میں 10سے20 فیصد مکئی شامل کرکے غذائیت کی کمی کےمسئلے پر قابو پایاجاسکتا ہے،ماہرین

فیصل آباد۔ 25 نومبر (اے پی پی):ماہرین غذائیت نے کہا ہے کہ گندم کے آٹے میں 10سے20 فیصد مکئی شامل کرکے غذائیت کی کمی کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بائیوفورٹیفائیڈ کراپس کے حوالے سے کہا کہ 40فیصد کے قریب بچے غدائیت کی کمی میں مبتلا ہیں جس سے ان کی نہ صرف جسمانی نشوونما بلکہ ذہنی نشوونما بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا …

فیصل آباد۔ 25 نومبر (اے پی پی):ماہرین غذائیت نے کہا ہے کہ گندم کے آٹے میں 10سے20 فیصد مکئی شامل کرکے غذائیت کی کمی کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بائیوفورٹیفائیڈ کراپس کے حوالے سے کہا کہ 40فیصد کے قریب بچے غدائیت کی کمی میں مبتلا ہیں جس سے ان کی نہ صرف جسمانی نشوونما بلکہ ذہنی نشوونما بھی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں زرعی گریجویٹس نے گندم بڑھاؤ مہم کے تحت پنجاب کی مختلف ڈویژنز میں کاشتکاروں کوجدید طریقہ کاشت سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ مکئی اور گندم کی آمیزش سے بنائے گئے آٹے کے بارے میں آگاہ کیاجس کے انتہائی مفید نتائج حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پورا کرنے سمیت متوازن غذا کے حوالے سے عوام کو آگاہ کر کے غذائیت میں کمی جیسے مسائل کو حل جبکہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ہی غذائی تحفظ کے ہدف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیوفورٹیفائیڈفصلوں کے حوالے سے معلومات کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانا ناگزیر ہے۔