فیصل آباد،کاشتکاروں کو مشروم کی کاشت کے لئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

فیصل آباد۔ 26 نومبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو مشروم کی کاشت کے لئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹرچوہدری خالد محمودنے بتایاکہ کاشتکار صدف نما کھمبی، بٹن یا یورپی کھمبی، چینی کھمبی، شاہ بلوط کی کھمبی سمیت دیگر اقسام کاشت کر کے بھاری منافع حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نےبتایاکہ کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی یا …

فیصل آباد۔ 26 نومبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو مشروم کی کاشت کے لئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹرچوہدری خالد محمودنے بتایاکہ کاشتکار صدف نما کھمبی، بٹن یا یورپی کھمبی، چینی کھمبی، شاہ بلوط کی کھمبی سمیت دیگر اقسام کاشت کر کے بھاری منافع حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نےبتایاکہ کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہاجاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کھمبی یا مشروم میں لحمیات کی مقدار 21.7 سے لیکر 40.8 فیصد تک ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی کو پلاٹس، کھیتوں کے علاوہ کمروں، شیلفوں یا پولی تھین کے تھیلوں میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چاول کی پرالی پر بھی کھمبی کی کاشت کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھمبی کی کامیاب کاشت اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔