زرعی اقدامات صوبہ میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، سید عاشق حسین کرمانی

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):وزیرِ زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت ایگریکلچر ہائوس لاہور میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعلی کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جاری اقدامات پر عمل درآمد بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پلاننگ عامر شہزادسمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ وزیرِ زراعت نے اجلاس سے خطاب کرتے …

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):وزیرِ زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت ایگریکلچر ہائوس لاہور میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعلی کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جاری اقدامات پر عمل درآمد بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پلاننگ عامر شہزادسمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ وزیرِ زراعت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جاری اقدامات صوبہ میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ کے تیسرے مرحلہ کے دوران مزید نئے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کا عمل40 اضلاع میں کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ سیزن میں کسانوں کو رعایتی قیمت پر مزید جدید مشینری فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے زرعی اقدامات پر ٹائم لائنز کے مطابق پیش رفت جاری ہے۔