فیصل آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ عدیل احمد کی زیر قیادت کارروائی میں سمندری کے علاقہ جناح مارکیٹ میں 31 بوریاں جعلی اور غیر معیاری کھاد برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کی روشنی میں کی گئی اس کارروائی میں محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سمندری امجد علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کھاد کے …
محکمہ زراعت فیصل آبادکی کارروائی، 31 بوریاں جعلی اور غیر معیاری کھاد ضبط

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ عدیل احمد کی زیر قیادت کارروائی میں سمندری کے علاقہ جناح مارکیٹ میں 31 بوریاں جعلی اور غیر معیاری کھاد برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کی روشنی میں کی گئی اس کارروائی میں محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سمندری امجد علی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کھاد کے مرکز کوسیل کر دیا گیا اور حاصل شدہ کھاد کے نمونہ جات کو تجزیہ گاہ بھیج دیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔حافظ عدیل احمد نے کہا کہ کاشتکاروں کو معیاری کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانا محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے جعلی اور غیر معیاری کھاد تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کا عزم دہرایا اور کاشتکاروں سے کہا کہ وہ کھاد کی خریداری کے وقت احتیاط برتیں اور صرف مستند ڈیلرز سے ہی کھاد خریدیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ کاشتکاروں کو ناقص کھاد سے ہونے والے مالی نقصان سے بچایا اور زرعی شعبے کو استحکام فراہم کیا جا سکے۔








