امریکی وزیر خارجہ کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں یوکرین امن منصوبہ کے معاملے میں اختلاف کی تردید

واشنگٹن۔27نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں یوکرین سے متعلق پالیسی اور اس پر دباؤ ڈال کر روس کے ساتھ امن منصوبہ قبول کروانے کے معاملے میں اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ خبروں میں آنے والی ان رپورٹوں کی سختی سے تردید …

واشنگٹن۔27نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں یوکرین سے متعلق پالیسی اور اس پر دباؤ ڈال کر روس کے ساتھ امن منصوبہ قبول کروانے کے معاملے میں اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ خبروں میں آنے والی ان رپورٹوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے اور نائب صدر جے ڈی وینس کے حلقوں کے بیچ یوکرین معاملے پر اختلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ خبریں غلط ہی نہیں، بلکہ من گھڑت ہیں۔

مزید خبریں