واشنگٹن ۔27نومبر (اے پی پی):وہائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے ایک سنگین واقعے میں دو امریکی نیشنل گارڈ اہلکاروں کو گولیاں لگی ہیں، جبکہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ غیر معمولی سکیورٹی واقعہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کی پالیسی کے تناظر میں نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات …
امریکا، وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، دو نیشنل گارڈ اہلکاروں زخمی ، مشتبہ شخص گرفتار

مزید خبریں
واشنگٹن ۔27نومبر (اے پی پی):وہائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے ایک سنگین واقعے میں دو امریکی نیشنل گارڈ اہلکاروں کو گولیاں لگی ہیں، جبکہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ غیر معمولی سکیورٹی واقعہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کی پالیسی کے تناظر میں نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا کہ یہ دونوں اہلکار،جو امریکی صدر کے حکم پر ملک بھر میں اینٹی کرائم تعیناتی کا حصہ تھے،شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ویسٹ ورجینیا کے گورنر پیٹرک مورسی نے ابتدائی طور پر کہا کہ دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں، تاہم بعدازاں انہوں نے بتایا کہ "اطلاعات میں تضاد” موجود ہے۔
یہ واقعہ نیشنل گارڈ سے متعلق اب تک کا سب سے سنگین واقعہ ہے جو اس سال جنوری میں ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے آغاز کے بعد ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں میں فوجی تعیناتی کے سلسلے میں رونما ہوا۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مشتبہ شخص کو درندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اہلکار انتہائی نازک حالت میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص بھی شدید زخمی ہے، مگرملزم کو اس عمل بہت بھاری قیمت چکانا ہوگی۔








