ڈونلڈ ٹرمپ سوڈان جنگ رکوائیں، سوڈانی آرمی چیف کا امریکی صدر سے مطالبہ

خرطوم ۔27نومبر (اے پی پی):سوڈان کی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈانی قوم میں جاری جنگ رکوانے میں کرداد ادا کریں۔ العربیہ کے مطابق سوڈان کے آمری چیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی وہ لیڈر ہیں جن پر سوڈان کے لوگ متفق ہو سکتے ہیں اور ٹرمپ ہی ایسا فیصلہ کن اور براہ راست کردار ادا کر کے …

خرطوم ۔27نومبر (اے پی پی):سوڈان کی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈانی قوم میں جاری جنگ رکوانے میں کرداد ادا کریں۔ العربیہ کے مطابق سوڈان کے آمری چیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی وہ لیڈر ہیں جن پر سوڈان کے لوگ متفق ہو سکتے ہیں اور ٹرمپ ہی ایسا فیصلہ کن اور براہ راست کردار ادا کر کے اس تصادم کو رکوا سکتے ہیں تاکہ ہماری جاری پریشانیوں میں کمی ہو سکے۔

سوڈان کے آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ سوڈان کی خودمختار ریاست اپنے لوگوں کو تحفظ دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ان کو نسل کشی کرنے والی میلشیا کے جبر اور ظلم سے بچا سکیں۔ جو ہمارے ہر قبیلے کو تباہ کر رہی ہے۔ ان کی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

خیال رہے سوڈان کے علاقے دارفور میں نسل کشی جاری ہے۔یاد رہے آرمی چیف البرہان کس حکومت کی نمائندگی کرتے ہی اسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔اسی سال امریکہ نے سوڈانی فوج کے خلاف لڑنے والی آر ایس ایف کو نسل کشی کا مرتکب قرار دیا تھا۔

ار ایس ایف پر سودان کے علاقے دارور اور مغربی حصے میں نسل کشی کے ارتکاب کا الزام لگایا جاتا ہے۔ سوڈان کی یہ جنگ سوڈانی فوج کے خلاف نیم فوجی دستے ‘ریپڈ سپورٹ فورس’ اپریل 2023 سے لڑ رہی ہے۔اس سلسلے میں امریکہ اور متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کے علاوہ مصر کے ساتھ مل کر ان دنوں اپنی کوششیں شروع کر چکے ہیں۔

مزید خبریں