فیصل آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو چنے کی پچھیتی کاشت 10دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ماہر ین نے کہاہے کہ چنے کی کاشت کا بہترین وقت نومبرکے تیسرے ہفتے تک ہوتا ہے تاہم اگر کسی وجہ سے کاشتکار مقررہ وقت کے اندر چنے کی فصل کاشت نہیں کر سکے تو وہ 10دسمبر تک پچھیتی کاشت کر سکتے ہیں لیکن پچھیتی …
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو چنے کی پچھیتی کاشت 10دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو چنے کی پچھیتی کاشت 10دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ماہر ین نے کہاہے کہ چنے کی کاشت کا بہترین وقت نومبرکے تیسرے ہفتے تک ہوتا ہے تاہم اگر کسی وجہ سے کاشتکار مقررہ وقت کے اندر چنے کی فصل کاشت نہیں کر سکے تو وہ 10دسمبر تک پچھیتی کاشت کر سکتے ہیں لیکن پچھیتی کاشت سے وہ بمپر کراپ حاصل نہیں ہو سکتی جو بروقت کاشت سے حاصل کی جا سکتی ہے اسلئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ تمام فصلات ماہرین زراعت کی مشاورت سے بروقت کاشت کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں۔
ماہرین زراعت نے موسم ربیع کی اہم پھلی دار فصل چنا کا شت کر کے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ بھی چنے کی فی ایکڑ پیداورار میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا چنے کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ چنے کی دیسی اقسام بٹل 98، پنجاب 2008،بلکسر 2000، ونہار 2000، تھل 2006، سی ایم 98،کابلی قسم نور 91اور سی ایم 2008وغیرہ کی بروقت کاشت یقینی بنائیں تاکہ انہیں مالی منفعت حاصل ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ کھادوں کا متناسب استعمال بھی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے لہٰذا چنے کی بہتر پیداوار کیلئے 13کلو گرام نائٹروجن فی ایکڑ ضرور استعمال میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فاسفورس 36کلو گرام فی ایکڑ بھی موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنے کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے پودوں کی تعداد 85سے 95ہزار فی ایکڑ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چنے کے کاشتکاروں کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی درپیش ہو تو وہ محکمہ کی فری ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔








