انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

جکارتہ۔27نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں جزیرہ سماٹرا کے ساحل کے قریب سیمیولوئے جزیرے پر 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع یا سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ اے ایف پی نے امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس ) کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو دن 11 بج کر 56 منٹ پر محسوس کئے گئے …

جکارتہ۔27نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں جزیرہ سماٹرا کے ساحل کے قریب سیمیولوئے جزیرے پر 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع یا سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اے ایف پی نے امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس ) کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو دن 11 بج کر 56 منٹ پر محسوس کئے گئے ،زلزلے کے مرکز کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات، آب و ہوا اور ارضیاتی ادارے (بی ایم کے جی ) نے زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی اور کہا کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی ممکنہ خطرہ نہیں ہے۔

 

مزید خبریں