ریاض سیزن میں دو ماہ میں 50 لاکھ افراد کی آمد، 25 ہزار براہ راست ملازمتیں پیدا ہوئیں

ریاض۔29نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ صرف دو ماہ میں 50 لاکھ افراد ریاض سیزن میں شامل ہوئے ، اس سیزن نے روزگار کے 25 ہزار سے زیادہ براہ راست اور ایک لاکھ سے زیادہ مواقع باالواسطہ پیدا کیے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق ریاض سیزن 2025 کھیل، ثقافت، فنون، خریداری اور تفریح کا مجموعہ ہے۔ 10 اکتوبر سے …

ریاض۔29نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ صرف دو ماہ میں 50 لاکھ افراد ریاض سیزن میں شامل ہوئے ، اس سیزن نے روزگار کے 25 ہزار سے زیادہ براہ راست اور ایک لاکھ سے زیادہ مواقع باالواسطہ پیدا کیے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق ریاض سیزن 2025 کھیل، ثقافت، فنون، خریداری اور تفریح کا مجموعہ ہے۔ 10 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ سیزن اب خطے اور دنیا کی بڑی تفریحی سرگرمیوں میں شمار ہوتا ہے اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے اپنی اہمیت مزید بڑھا رہا ہے۔

 

مزید خبریں