سری لنکا ،سمندری طوفان ڈٹوا سےاموات 123 ہو گئیں، 130 افراد تاحال لاپتہ

کولمبو۔29نومبر (اے پی پی):سری لنکا میں سمندری طوفان ڈٹوا (Ditwah)سےاموات کی تعداد بڑھ کر 123 ہو گئی ہے جبکہ 130 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہوا کے مطابق سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان ضلع کینڈی میں ہوا ہے جہاں 51 افراد ہلاک اور 67 لاپتہ ہیں۔ بادولا میں 35 اموات اور 27 افراد لاپتہ ہیں، جبکہ کیگالے میں …

کولمبو۔29نومبر (اے پی پی):سری لنکا میں سمندری طوفان ڈٹوا (Ditwah)سےاموات کی تعداد بڑھ کر 123 ہو گئی ہے جبکہ 130 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہوا کے مطابق سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان ضلع کینڈی میں ہوا ہے جہاں 51 افراد ہلاک اور 67 لاپتہ ہیں۔ بادولا میں 35 اموات اور 27 افراد لاپتہ ہیں، جبکہ کیگالے میں 9، ماتالے میں 8، نووارا الیا میں 6 اور امپارہ میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ یہ اضلاع وسطی، اووا اور مشرقی صوبوں میں واقع ہیں۔

حکام کے مطابق طوفان کے باعث 1,02,877 خاندانوں کے 3,73,428 افراد متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 43,925 متاثرہ افراد کو 488 محفوظ کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔محکمہ آبپاشی نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ڈٹوا سری لنکا کے ساحل اور خلیج بنگال کے جنوب مغربی حصے سے گزرتے ہوئے مزید شدت اختیار کرتے ہوئے بھارتی ریاست تمل ناڈو کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں