کسان کارڈ کے تحت 7 لاکھ کاشتکاروں کو 100 ارب روپے بلا سود قر ضے جاری ہو چکے ہیں، سیکرٹری زراعت پنجاب

ملتان۔ 29 نومبر (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت ملتان میں گندم کی کاشت بارے جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں انہوں نے گندم کو ملکی فوڈ سکیورٹی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن صوبہ میں مقرر کردہ ہدف سے زائد رقبہ …

ملتان۔ 29 نومبر (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت ملتان میں گندم کی کاشت بارے جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں انہوں نے گندم کو ملکی فوڈ سکیورٹی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن صوبہ میں مقرر کردہ ہدف سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کی جائے گی۔

گندم کا تصدیق شدہ بیج 5500 روپے فی بیگ کے حساب سے مارکیٹوں میں وافر مقدار میں دستیاب ہے جبکہ گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں 25 فیصد سے زائد تصدیق شدہ بیج کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کھادوں کی مقرر کردہ نرخوں سے بھی کم قیمت پر وافر مقدار میں دستیابی ممکن بنائی گئی ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ گندم بوائی کے لیے نہری پانی کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ کسان کارڈ کے تحت اب تک تقریباً 7 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو 100 ارب روپے سے زائد بلا سود قرض جاری ہو چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی اور ضلعی سطح پر گندم کے پیداواری مقابلہ جات منعقد کرائے جا رہے ہیں جبکہ صوبائی اور ضلعی سطح پر جیتنے والے کاشتکاروں کو ٹریکٹرز سمیت کروڑوں روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ زرعی یونیورسٹیوں کے طلبہ اور انٹرنیز کا گندم کی کاشت کی مہم میں اہم کردار ہے۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت پنجاب عبدالحمید، نویدعصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل کراپ رپورٹنگ سروس ڈاکٹر عبدالقیوم سمیت ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت توسیع نے آن لائن شرکت کی۔