واشنگٹن۔30نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکہ وینزویلا کی سرزمین کے اندر منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک نیا قدم اٹھانے کی تیاری کر رہا ہے۔العربیہ کے مطابق امریکی نیٹ ورک ’’ سی این این ‘‘نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تھینکس گیونگ کے موقع پر امریکی فوجیوں کے ساتھ ایک کال کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زمینی کارروائیاں …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا میں کارروائیاں بہت جلد شروع کرنے کا عندیہ

مزید خبریں
واشنگٹن۔30نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکہ وینزویلا کی سرزمین کے اندر منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک نیا قدم اٹھانے کی تیاری کر رہا ہے۔العربیہ کے مطابق امریکی نیٹ ورک ’’ سی این این ‘‘نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تھینکس گیونگ کے موقع پر امریکی فوجیوں کے ساتھ ایک کال کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زمینی کارروائیاں بہت جلد شروع ہوں گی۔
یہ ایک ایسا اضافہ ہے جو لاطینی امریکہ میں امریکی مشغولیت کے قواعد میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کال میں فوجیوں سے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں آپ وینزویلا کے منشیات سمگلروں کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ یقیناً بہت زیادہ ہیں۔ آپ نے شاید نوٹ کیا ہو گا اب بہت سے لوگ سمندر کے راستے نہیں آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انہیں زمین کے ذریعے بھی روکنا شروع کر دیں گے۔
زمین آسان ہے لیکن یہ بہت جلد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے منشیات سمگلروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے ملک میں زہر بھیجنا بند کردو۔رپورٹ کے مطابق یہ بیانات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتوں میں علاقے میں اعلیٰ سطح کی بریفنگز اور بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے مظاہرے کے بعد اپنے آپشنز کا فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکی انتظامیہ نے اس ہفتے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کے متعدد اتحادیوں کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے ارکان کے طور پر نامزد کیا ہے۔اس درجہ بندی میں ’’ کارٹیل ڈی لوس سولس ‘‘ گروپ بھی شامل تھا جسے ماہرین ایک مربوط مجرمانہ تنظیم کے بجائے سرکاری عہدیداروں کی بدعنوانی کی تعریف سمجھتے ہیں۔
امریکا نے "ساؤتھ سپیئر” آپریشن کے تحت 12 سے زیادہ جنگی بحری جہاز اور 15,000 فوجی تعینات کیے ہیں۔ یہ ایک مہم ہے جس نے اب تک منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبہ میں کئی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس مہم میں 80 سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔








