شام کی تعمیر نو کی ہر ممکن کوشش کریں گے، احمد الشرع

دمشق۔30نومبر (اے پی پی):شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ شام کی تعمیر نو کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ العربیہ کے مطابق شامی عرب نیوز ایجنسی (سانا) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ احمد الشرع نے حلب شہر کے دورے کے دوران مزید کہا کہ راستہ ابھی طویل ہے، حلب آزاد ہو چکا ہے لہٰذا حلب کی تعمیر نو شام کی تعمیر کا ایک مضبوط …

دمشق۔30نومبر (اے پی پی):شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ شام کی تعمیر نو کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ العربیہ کے مطابق شامی عرب نیوز ایجنسی (سانا) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ احمد الشرع نے حلب شہر کے دورے کے دوران مزید کہا کہ راستہ ابھی طویل ہے، حلب آزاد ہو چکا ہے لہٰذا حلب کی تعمیر نو شام کی تعمیر کا ایک مضبوط اور ضروری حصہ ہے۔

شامی صدر نے حلب کو معیشت کا مینار، فن تعمیر کا مینار اور تعمیر و خوشحالی کا مینار قرار دیا۔ احمد الشرع نے حلب صوبے میں سول اور فوجی شخصیات سے ملاقات کی۔شامی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دمشق میں ہفتے کے روز شامی وزارت داخلہ کی گاڑیوں کی نئی بصری شناخت کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔

اس دوران سرکاری طور پر زور دیا گیا کہ یہ تبدیلی محض رسمی نہیں ہے بلکہ یہ ریاست کی موجودگی اور اس کی بالادستی کی تصدیق ہے۔ شامی وزیر داخلہ انس خطاب نے کہا کہ نئی شناخت محض رسمی تبدیلی نہیں ہے بلکہ ایک جامع قومی منصوبے کے تحت ریاست کی موجودگی اور اس کی بالادستی کی تصدیق ہے۔

مزید خبریں