آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بھارت میں مسلمانوں کا منظم استحصال جاری ہے ، رپورٹ

اسلام آباد ۔30نومبر (اے پی پی):بھارت میں آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے اور مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے تحت مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، نفرت اور منظم استحصال کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پریس ٹی وی کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت بھر میں مسلمانوں کو مذہبی، سماجی اور معاشی سطح پر نشانہ بنانے کے منظم واقعات نے نئی تشویشناک لہر کو جنم دیا ہے۔ …

اسلام آباد ۔30نومبر (اے پی پی):بھارت میں آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے اور مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے تحت مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، نفرت اور منظم استحصال کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پریس ٹی وی کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت بھر میں مسلمانوں کو مذہبی، سماجی اور معاشی سطح پر نشانہ بنانے کے منظم واقعات نے نئی تشویشناک لہر کو جنم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلمانوں کو دانستہ طور پر تعصب، نفرت اور ادارہ جاتی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ حکومتی سطح پر اس امتیازی رویے کو روکنے کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا جا رہا۔مہاراشٹرا میں تین مسلمان طلبہ کو کلاس روم میں نماز ادا کرنے پر ہراساں کیا گیا اور انہیں زبردستی مورتی کے سامنے جھکنے اور بیٹھک لگانے پر مجبور کیا گیا، جو مذہبی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔تاج محل کے قریب 64 سالہ مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو دو ہندو نوجوانوں نے "جے شری رام” کا نعرہ بلند کرنے پر مجبور کیا۔

اس نوعیت کے واقعات بھارت میں خوف اور عدم تحفظ کی فضا کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔بریلی شہر میں ایک مسلمان شہری کی دو منزلہ مارکیٹ کو ’غیر قانونی‘ قرار دے کر مسمار کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مسلمانوں یا اُن کے حامیوں کی جائیدادیں گرانا بھارت میں ایک خطرناک روایت بنتی جا رہی ہے تاکہ انہیں معاشی طور پر کمزور کیا جا سکے۔

احتجاج کرنے والے مسلمانوں کو بغیر مناسب قانونی کارروائی کے گرفتار کرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ دائیں بازو کے انتہاپسند گروہ کھلے عام مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور تشدد کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں، لیکن حکومتی ادارے اور میڈیا اکثر ان واقعات پر خاموش رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پر انتہاپسند عناصر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا سلسلہ مزید تیز کر چکے ہیں، جس نے فرقہ وارانہ کشیدگی میں خطرناک اضافہ کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت میں بڑھتی مذہبی عدم برداشت، اقلیت دشمنی اور نفرت کا بڑھتا رجحان وزیراعظم مودی اور آر ایس ایس کی متعصبانہ سوچ کا مظہر ہےجس سے ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور سماجی امن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

مزید خبریں