وینزویلا کے اوپر اور اس کے قریب فضائی حدود کو بند تصور کیا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔30نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے اوپر اور اس کے قریب فضائی حدود کو بند تصور کیا جائے۔العربیہ اردو کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تمام ایئرلائنز، پائلٹس، منشیات فروشوں اور انسانی اسمگلروں کے لیے، براہ کرم وینزویلا اور اس کے گرد و نواح کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند سمجھیں۔ رپورٹ کے …

واشنگٹن۔30نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے اوپر اور اس کے قریب فضائی حدود کو بند تصور کیا جائے۔العربیہ اردو کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تمام ایئرلائنز، پائلٹس، منشیات فروشوں اور انسانی اسمگلروں کے لیے، براہ کرم وینزویلا اور اس کے گرد و نواح کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند سمجھیں۔

رپورٹ کے مطابق کیوبا نے امریکی صدر کے اس اعلان کی مذمت کی اور کہا کہ امریکی صدر وینزویلا کی جائز حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے بحیرہ کیریبیئن میں اپنی عسکری موجودگی بڑھا دی ہے۔

واشنگٹن کا موقف ہے کہ اس فوجی تعیناتی کا مقصد امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہےتاہم وینزویلا کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا اصل ہدف صدر مادورو کو ہٹانا اور وینزویلا کے تیل پر قبضہ کرنا ہے۔امریکی افواج نے ستمبر کے آغاز سے اب تک کیریبین اور مشرقی بحر الکاہل میں 20 سے زیادہ کشتیوں پر حملے کیے جن پر منشیات اسمگلنگ کا شبہ تھا، ان کارروائیوں کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ان حملوں اور فوجی نقل و حرکت کی وجہ سے خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں