کیلیفورنیا ۔30نومبر (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں فائرنگ کے ایک دل خراش واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ تاس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب میں پیش آیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی حکام نے اس واقعے کو ’’ٹارگٹڈ واقعہ‘‘ قرار دیا ہے۔ سان جوآن کاؤنٹی شیرف آفس نے سوشل میڈیا پر …
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 10 زخمی

مزید خبریں
کیلیفورنیا ۔30نومبر (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں فائرنگ کے ایک دل خراش واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ تاس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب میں پیش آیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی حکام نے اس واقعے کو ’’ٹارگٹڈ واقعہ‘‘ قرار دیا ہے۔
سان جوآن کاؤنٹی شیرف آفس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ 14 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے جن میں سے 4 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت فائرنگ کے بارے میں معلومات محدود ہیں۔شیرف آفس نے بتایا کہ تفتیش کار اس المناک واقعے کے پیش آنے کے حالات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک ٹارگٹڈ واقعہ ہو سکتا ہے اور تفتیش کار تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔تاحال حملہ آور اور فائرنگ کی وجوہات کے بارے میں مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔








