واشنگٹن۔1دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا امریکا کا دوستانہ ملک نہیں ہے اور وینزویلا کی فضائی حدود کو بند کرنے کے ان کے بیان کا مطلب یہ نہیں ہے کہ فضائی حملہ ہونے والا ہے۔ اس سے …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نکولس مادورو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق

مزید خبریں
واشنگٹن۔1دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا امریکا کا دوستانہ ملک نہیں ہے اور وینزویلا کی فضائی حدود کو بند کرنے کے ان کے بیان کا مطلب یہ نہیں ہے کہ فضائی حملہ ہونے والا ہے۔
اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نکولس مادورو سے بات چیت کے دوران براہ راست دھمکی دی کہ اگر نکولس مادورو نے خود استعفیٰ نہیں دیا تو امریکا طاقت کے استعمال سمیت دیگر ذرائع پر غور کرے گا۔خیال رہے کہ وینزویلا ایئر فورس کے ایف 16 طیاروں نے ممکنہ جارحیت سے بچاؤ کے لیے اسی دن متعدد مقامات پر جنگی پرواز کی وضع میں فضائی مشقیں کیں۔ انڈیپنڈنس 200 منصوبے کے حصے کے طور پر وینزویلا کی مسلح افواج نے 29 نومبر کو انزواٹگی، کیرابوبو، فالکن اور لا گوائیرا میں بیک وقت ساحلی دفاعی مشقیں بھی کیں۔








