منسک۔1دسمبر (اے پی پی):بیلاروس کے تیل صاف کرنے والے کارخانے (ریفائنریز) سال 2025 کی چوتھی سہ ماہی سے مستقل منافع حاصل کرنا شروع کر دیں گے۔ بیلٹا کے مطابق یہ بات بیلاروس کی صدارتی انتظامیہ کے سربراہ دمتری کرتوی نے روس کے علاقے روستوف اوبلاست اور ستاوراپول کے دورے کے بعد سرکاری ٹی وی بیلاروس ون سے گفتگو میں کہی۔ دمتری کرتوی کے مطابق توانائی وسائل کی ترسیل اور قیمتوں …
بیلاروس کی آئل ریفائنریز سال 2025 کی چوتھی سہ ماہی سے مستحکم اور مسلسل منافع کمانا شروع کر دیں گی، دمتری کرتوی

مزید خبریں
منسک۔1دسمبر (اے پی پی):بیلاروس کے تیل صاف کرنے والے کارخانے (ریفائنریز) سال 2025 کی چوتھی سہ ماہی سے مستقل منافع حاصل کرنا شروع کر دیں گے۔ بیلٹا کے مطابق یہ بات بیلاروس کی صدارتی انتظامیہ کے سربراہ دمتری کرتوی نے روس کے علاقے روستوف اوبلاست اور ستاوراپول کے دورے کے بعد سرکاری ٹی وی بیلاروس ون سے گفتگو میں کہی۔
دمتری کرتوی کے مطابق توانائی وسائل کی ترسیل اور قیمتوں سے متعلق معاملات بیلاروس اور روس کے سربراہانِ مملکت کی سطح پر طے کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ توانائی سپلائی کے لیے تین یا پانچ سالہ معاہدے کی تجاویز زیر غور ہیں تاہم ابھی قبل از وقت بات کرنا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ تجویز کردہ معاہدے صنعتی صارفین اور گھریلو صارفین کے لیے قدرتی گیس کی مسابقتی قیمتیں برقرار رکھنے میں مدد دیں گے۔بیلاروس کی دونوں ریفائنریز اس وقت گاہکوں کی فراہم کردہ خام تیل کی پراسیسنگ کر رہی ہیں، جس کے بعد تیل مصنوعات روس کو بھیجی جا رہی ہیں۔
کچھ مصنوعات برآمدی منڈیوں میں فروخت ہو رہی ہیں جبکہ کچھ ملک کے اندر استعمال کی جا رہی ہیں۔دمتری کرتوی نے یقین ظاہر کیا کہ اس نئی اسکیم کے مکمل نفاذ کے بعد بیلاروس کی دونوں تیل ریفائنریز 2025 کی چوتھی سہ ماہی سے مستحکم اور مسلسل منافع کمانا شروع کر دیں گی۔








