بیلاروس کا30-2029 تک مکمل طور پر مقامی سول ہوائی جہاز کی تیاری کا منصوبہ

منسک۔1دسمبر (اے پی پی):بیلاروس نے 30۔ 2029 تک ایک مکمل طور پر مقامی سول ہوائی جہاز کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ بیلٹا کے مطابق یہ بات بیلاروس کے صدر کے انتظامی سربراہ دمتری کروتوی نے روس کے علاقوں روستوف اوبلاست اور ستاوروپول ٹیریٹری کے دورے کے بعد بیلاروس ون ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہی۔ دمتری کروتوی کے مطابق ہوائی جہاز سازی بیلاروس اور روس کے درمیان تعاون …

منسک۔1دسمبر (اے پی پی):بیلاروس نے 30۔ 2029 تک ایک مکمل طور پر مقامی سول ہوائی جہاز کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ بیلٹا کے مطابق یہ بات بیلاروس کے صدر کے انتظامی سربراہ دمتری کروتوی نے روس کے علاقوں روستوف اوبلاست اور ستاوروپول ٹیریٹری کے دورے کے بعد بیلاروس ون ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہی۔ دمتری کروتوی کے مطابق ہوائی جہاز سازی بیلاروس اور روس کے درمیان تعاون کا سب سے تیزی سے ابھرتا ہوا شعبہ ہے اور دونوں ممالک اس صنعت کو تقریباً شروع سے سہارا دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ترقی کی رفتار 30 فیصد سے لے کر تین گنا تک بڑھ رہی ہے جبکہ روس کے تمام بڑے ایئرکرافٹ پلانٹس اور بیلاروس کے بارانووِچی میں واقع پلانٹ نمبر 558، منسک سول ایوی ایشن پلانٹ اور اورشا ایئر کرافٹ ریپئر پلانٹ کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ موجودہ پیداواری تنصیبات کو مسلسل مصروف رکھنے کے لیے ابھی تک مکمل منصوبہ تیار نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پینٹنگ سے لے کر پیچیدہ اور بڑے طیاروں کے پرزوں کی تیاری تک کئی نئی ورکشاپس بنا رہے ہیں لیکن چونکہ یہ آرڈرز مستقل نوعیت کے نہیں، اس لیے باقاعدہ نظام کاری ابھی قائم نہیں ہو سکی۔

صنعتوں کو مرمتی کام سے نکل کر اصل ٹیکنیکل مینوفیکچرنگ کی طرف لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم بارانووِچی میں تین یا چار نئی ورکشاپس بنا بھی لیں لیکن یہ نہ جان سکیں کہ انہیں مستقل مصروف کیسے رکھا جائے، تو ایسی سرمایہ کاری بیکار ہو گی۔ دمتری کروتوی نے زور دیا کہ بیلاروس میں ایوی ایشن کے شعبے کے لیے نئی مہارتیں اور نئی تکنیکی صلاحیتیں پیدا کرنا قومی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر کام شروع ہو چکا ہے اور تیزی سے جاری ہے ، اس پورے پروگرام کی کامیابی 2029-2030 میں ایک مکمل سول ایئرکرافٹ کا تیار ہونا ہے۔انہوں نے اسے بیلاروس کے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔

مزید خبریں